https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

معرکہ حق کی پہلی سالگرہ: تربت میں شاندار تقریب، افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین”

وطنِ عزیز کے تحفظ اور سالمیت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے اور افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔شراکاء

 

معرکہ حق کی پہلی سالگرہ: تربت میں شاندار تقریب، افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

تربت (10 مئی 2026) — معرکہ حق کی تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر ہیڈ کوارٹر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) تربت میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات، قبائلی عمائدین، مقامی معززین اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

شرکاء نے آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ہمراہ یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بھارتی جارحیت کے خلاف ملکی سالمیت کے تحفظ اور معرکہ حق کی شاندار کامیابی پر افواجِ پاکستان کو والہانہ خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں شریک افراد نے وطنِ عزیز کے تحفظ اور سالمیت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے اور افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ

کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381