https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

بلوچستان کے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں

( ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ )

کوئٹہ (روزنامہ پبلک )بلوچستان میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل آفس قلات نے فاصلاتی نظام تعلیم سے  آن لائن ایجوکیشن کلاسز کی سمت اہم تعلیمی سفر کاآغازکیا ہے وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت بلوچستان کے 9اضلاع کے طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم شروع کردی گء ہے علامہ اقبال یونیورسٹی ریجنل آفس قلات میں اس سلسلے میں پروقارتقریب کاانعقادکیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ اورڈپٹی ریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی حمل بلوچ نے طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئیوزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ اور ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی حمل بلوچ نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم نوجوانوں کو جدید تعلیم، تحقیق، اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ایک بہترین کاوش ہے ہم حکومتِ پاکستان اور اعلیٰ حکام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے نوجوان نسل کو ٹیکنالوجی سے جوڑنیکے لیے یہ انقلابی اقدام اٹھایاآج کا دور علم، تحقیق، اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے وہ قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جو اپنے نوجوانوں کو جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے لیس کرتی ہیں۔طلباء قوم کا قیمتی سرمایہ اور قوم کا روشن مستقبل ہیں آج آپ کو جو سہولت فراہم کی جارہی ہیاس کا مقصد صرف تعلیم نہیں بلکہ آپ کو خودمختار، باصلاحیت، اور بااعتماد بنانا ہے ہمیں امید ہے کہ آپ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں گے اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 09اضلاع کے 26 طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیتقریب سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں اگرانہیں مناسب مواقع اوروسائل فراہم کیے جائیں تو وہ زندگی کے ہر میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔ چیف سیکرٹری شکیل قادرخان اوروزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کی قیادت میں حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود، تعلیم، اور ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اور یہ اسکیم اسی وڑن کا حصہ ہے۔طلباء و طالبات کو چاہیے کہ وہ اس لیپ ٹاپ کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے لیے استعمال کریں سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال کے بجائے اپنی توجہ تعلیم، تحقیق، پردیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381