https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

پاکستانی نژاد کارڈ کے حاملین کےلیے خوشخبری، پاکستانی کوٹے پر حج کرسکیں گے

کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) پاکستانی نژاد کارڈ (پی او سی) کے حاملین پاکستان کے حج کوٹے سے حج کرسکیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ذرائع کے مطابق پی او سی ہولڈرز کے لیے پاکستان کے مجموعی حج کوٹے کا صرف ایک فیصد مختص ہوگا۔ذرائع  نے بتایا کہ پی او سی کے حامل افراد سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں سے استفادہ کرسکیں گےذرائع  کا کہنا ہےکہ سعودی عرب نے پی او سی پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے وا لوں کو پاکستان کے حج کوٹے میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے تحت 1792 پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے والے پہلی بار پاکستانی کوٹہ پرحج کرسکیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی شہریت اور پاسپورٹ ترک کرنے والے بیرون ملک مقیم افراد کو پہلی مرتبہ یہ سہولت فراہم کی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381