https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

ر عوام کو بروقت و مؤثر پولیسنگ کی فراہمی محکمہ پولیس کی اولین ترجیحات ہیں

(ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ)

کوئٹہ (روزنامہ پبلک )ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ کا مختلف پولیس تھانوں کا تفصیلی دورہ، امن و امان اور پولیس کارکردگی کا جائزہ زیارت: ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے ضلع زیارت کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے مختلف پولیس تھانوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تھانوں میں دستیاب سہولیات، سیکیورٹی انتظامات، ریکارڈ، نفری کی حاضری اور مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈی آئی جی نے پولیس افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مزید محنت، دیانت داری اور عوام دوست رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اہلکاروں کے پیشہ ورانہ، انتظامی اور فلاحی مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔جنید احمد شیخ نے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود، بہترین تربیت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور عوام کو بروقت و مؤثر پولیسنگ کی فراہمی محکمہ پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اہلکاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ڈی آئی جی نے ضلع زیارت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام، گشت کے نظام، حساس مقامات کی سیکیورٹی اور پولیس کی آپریشنل تیاریوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور پولیس فورس نظم و ضبط، قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381