https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سکروٹنی کمیٹی کے فیصلوں کے خلاف دائر کوئٹہ ریجن کے کلبوں کی اپیلوں کی شنوائی کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے

کوئٹہ ریجن کے مختلف کلبوں کو سکروٹنی کے عمل میں متنازعہ ڈی کیٹگری کی بنیاد پر فارغ کر دیا گیا تھا

کوئٹہ۔(سپورٹس رپورٹر پبلک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سکروٹنی کمیٹی کے فیصلوں کے خلاف دائر اپیلوں کی شنوائی کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کوئٹہ ریجن کے مختلف کلبوں کو سکروٹنی کے عمل میں متنازعہ ڈی کیٹگری کی بنیاد پر فارغ کر دیا گیا تھا، جس کے بعد ملک بھر کے کئی کلبوں نے اپیلیں دائر کیں تھیں۔ اب یہ اپیلیں الیکشن کمشنریا پی سی بی کا تعینات کردہ نمائندے کے سامنے سنی جائیں گی۔
اپیلوں کی شنوائی 25 اپریل 2026 سے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئیٹہ میں شروع ہوگی، جہاں کلبوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اصل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوں۔ ابتدائی سماعت میں علی کاؤنٹی کرکٹ کلب، امن کرکٹ کلب، بلوچستان میڈیا کرکٹ کلب، گرین بولان کرکٹ کلب، شاہین کرکٹ کلب کوئیٹہ اور ینگ افغان کرکٹ کلب سمیت کئی کلبوں کی اپیلیں سنی جائیں گی۔

پشین کے کلبوں کی اپیلیں 26 اپریل کو مقرر ہیں، جن میں پرنس کرکٹ کلب اور ترین کرکٹ کلب شامل ہیں۔ پی سی بی نے ڈپٹی الیکشن کمشنر کو اپیلوں کی سماعت اور فیصلے کا اختیار دیا ہے جبکہ بگٹی اسٹیڈیم انتظامیہ کو تمام ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ عمل بلوچستان کے کرکٹ ڈھانچے میں شفافیت اور اعتماد کی بحالی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے کلبوں کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے موقف کو پیش کریں اور سکروٹنی کے متنازعہ فیصلوں پر نظرثانی کی جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381