https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

بنگلادیش نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو شکست دیکر سیریز جیت لی

کوئٹہ (روزنامہ پبلک )بنگلادیش نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو ہرا دیا، میزبان ٹیم نے 2 میچز کی  ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیت لی۔سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 358 رنز بنا سکی اور یوں دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 94، کپتان شان مسعود اور سلمان علی آغا 7171 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بابر اعظم نے 47 اور ساجد خان نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔بنگلادیش کی طرف سے تیج الاسلام نے 6، ناہید رانا نے 2 جبکہ شرف الاسلام اور مہدی حسن میراز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔پہلی اننگز میں بنگلا دیش نے 278 اور دوسری اننگز میں 390 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 232 اور دوسری اننگز میں 358 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔بنگلادش کے لٹن داس پلیئر آف دی میچ جبکہ مشفق الرحیم پلیئر آف دی سیریز قرار پائں، ٹیسٹ میچ میں غلطی کی سزا ملتی ہے۔شان مسعود کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچ میں آپ کو پورے 5 دن تک تسلسل سے کھیلنا ہوتا ہے۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز کی شکست دی تھی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381