https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

کوریئر کمپنی کا منی ٹرک 2 افراد سمیت اغواء کر لیاگیاذرائع، ڈھائی کروڑ تاوان طلب

 کوئٹہ (روزنامہ پبلک ) سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ 24 جولائی کو مسلح افراد نے کھڈ کوچہ کے علاقے سے ایک کوریئر کمپنی کا منی ٹرک 2 افراد سمیت اغواء کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 جولائی کو مغویوں کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کوریئر کمپنی سے ڈھائی کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا۔مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی وارداتیں مجرمانہ نیٹ ورک اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے طریقہ کار کو ظاہر کرتی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان وارداتوں سے سب سے زیادہ نقصان عام بلوچ عوام، مقامی تاجروں اور بلوچستان کے امن کو پہنچتا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کالعدم بی ایل اے کی ایسی کارروائیوں کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381