کوئٹہ۔(سپورٹس رپورٹر پبلک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سکروٹنی کمیٹی کے فیصلوں کے خلاف دائر اپیلوں کی شنوائی کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے
اپیلوں کی شنوائی 25 اپریل 2026 سے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئیٹہ میں شروع ہوگی، جہاں کلبوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اصل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوں۔ ابتدائی سماعت میں علی کاؤنٹی کرکٹ کلب، امن کرکٹ کلب، بلوچستان میڈیا کرکٹ کلب، گرین بولان کرکٹ کلب، شاہین کرکٹ کلب کوئیٹہ اور ینگ افغان کرکٹ کلب سمیت کئی کلبوں کی اپیلیں سنی جائیں گی۔
پشین کے کلبوں کی اپیلیں 26 اپریل کو مقرر ہیں، جن میں پرنس کرکٹ کلب اور ترین کرکٹ کلب شامل ہیں۔ پی سی بی نے ڈپٹی الیکشن کمشنر کو اپیلوں کی سماعت اور فیصلے کا اختیار دیا ہے جبکہ بگٹی اسٹیڈیم انتظامیہ کو تمام ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ عمل بلوچستان کے کرکٹ ڈھانچے میں شفافیت اور اعتماد کی بحالی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے کلبوں کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے موقف کو پیش کریں اور سکروٹنی کے متنازعہ فیصلوں پر نظرثانی کی جا سکے۔


[…] پاکستان کرکٹ بورڈ نے سکروٹنی کمیٹی کے فیصلوں کے خلاف دا… […]