https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

ژوب تا ڈیرہ اسماعیل خان راستہ بند

پہاڑگرنے کے پیش نظر مقررہ تارکو راستہ مکمل بند رہے گی

ڈیلی پبلک | اہم خبر

پہاڑ گرنے کا خدشہ: ژوب–ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ 2 دن کے لیے مکمل بند

شیرانی: دہانہ سر کے مقام پر پہاڑی تودے گرنے کے شدید خدشے کے پیشِ نظر ژوب–ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر حفاظتی کام کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت 25 اور 26 ستمبر کو مکمل طور پر معطل رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ شیرانی نے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ ان دو دنوں کے دوران اس راستے پر سفر کرنے سے مکمل گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے اور اپنی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ انتظامیہ کے مطابق سڑک کی بحالی اور حفاظتی اقدامات مکمل ہوتے ہی شاہراہ دوبارہ کھول دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381