https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

: بلوچستان کی حکومتی صفوں میں سیاسی زلزلہ

نوجوان قیادت کو وزارتوں اور مشارت کے قلمدان سونپنے کی حتمی حکمت عملی

روزنامہ ڈیلی پبلک (اسپیشل رپورٹر)

کوئٹہ: بلوچستان کی حکومتی صفوں میں سیاسی زلزلہ،

بلوچستان میں نئے صوبے بننے چاہیں۔وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی صوبائی کابینہ کی بساط لپیٹنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جہاں متعدد روایتی وزراء کو رخصت کر کے ان کی جگہ نوجوان قیادت کو وزارتوں اور مشارت کے قلمدان سونپنے کی حتمی حکمت عملی مرتب پا چکی ہے۔ اگرچہ اتوار یا پیر کے اختتام تک اس وسیع تر ردوبدل کا باضابطہ حکومتی اعلامیہ متوقع تھا، مگر اقتدار کے ایوانوں سے باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ممکنہ برطرفی کی زد میں آنے والے بااثر ارکان اپنی کرسیاں بچانے کے لیے ہر ممکن سیاسی دباؤ اور لابنگ استعمال کر رہے ہیں، جس کے باعث فیصلہ وقتی طور پر کھٹائی میں پڑ گیا۔ اندرونی دستاویزات اور حکومتی اشاروں کے مطابق خزانہ، منصوبہ بندی، آبپاشی، پبلک ہیلتھ، زراعت، کھیل اور ریونیو جیسے ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے محکموں میں مکمل جھاڑو پھرنے کا امکان ہے، جبکہ بلدیات، معدنیات، صحت اور صنعت سمیت کئی وزارتوں کے وزراء کی ادل بدلی بھی زیرِ غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی احتساب اور کارکردگی کے سخت معیار کی زد میں ایک ہی خاندان کے دو اہم عہدیدار—ایک وزیر اور ایک مشیر—بھی آ رہے ہیں جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور انہیں فارغ کرنے کا قوی امکان ہے، جبکہ رشتہ داروں کی مداخلت سے چلنے والے ایک محکمے کے وزیر بھی زیرِ عتاب ہیں جن کی پشت پناہی اور بچاؤ کے لیے ایک بااثر طاقتور شخصیت پسِ پردہ سرگرمِ عمل ہے۔ ایک وزیر کی فراغت کے بعد اب کابینہ کے اس نئے ڈھانچے کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے

۔

1 Comment
  1. […] : بلوچستان کی حکومتی صفوں میں سیاسی زلزلہ، اور یہ بجا بھی ہے۔ ریکو ڈک دنیا کے سب سے بڑے غیر ترقی یافتہ تانبے اور سونے کے ذخائر میں شامل ہے۔ کئی سال کی قانونی چارہ جوئی اور مذاکرات کے بعد اس منصوبے نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان ایسا ڈھانچہ تشکیل دے سکتا ہے جس پر سنجیدہ بین الاقوامی کان کنی کمپنیاں اور قرض دہندگان اعتماد کر سکیں۔ لیکن معدنی شعبہ صرف ایک منصوبے پر انحصار نہیں کر سکتا۔ نومبر میں دوسرے منرلز انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد سے قبل حکومت کو ایک سادہ سوال خود سے پوچھنا چاہیے: جب کوئی غیر ملکی کان کنی کمپنی اسلام آباد آ کر پوچھے کہ ریکو ڈک کے علاوہ پاکستان میں اور کیا دستیاب ہے، تو اسے کیا دکھایا جائے گا؟ اس کا حقیقت پسندانہ جواب یہ ہے کہ فی الحال بہت کم منصوبے ایسے ہیں جنہیں ایک بین الاقوامی سرمایہ کار مناسب انداز میں جانچ سکے۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں معدنی دولت اور غیر دریافت شدہ علاقوں کے بارے میں بہت باتیں کی جاتی ہیں۔ پریزنٹیشنز میں رنگین معدنی نقشے اور معدنیات کی طویل فہرستیں پیش کی جاتی ہیں، جبکہ سرکاری کمپنیاں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرتی رہتی ہیں۔ لیکن ایک سرمایہ کار کو عموماً کسی مخصوص معدنی منصوبے کے بارے میں واضح معلومات نہیں ملتیں کہ اس پر اب تک کیا کام ہوا، اس کام سے کیا نتائج سامنے آئے اور حکومت سرمایہ کار سے کیا توقع رکھتی ہے۔ مسئلہ یہ نہیں کہ پاکستان کے پاس ارضیاتی معلومات موجود نہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ دستیاب معلومات کو ایک جگہ جمع کرکے، آزادانہ طور پر جانچ کر اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے کی شکل میں پیش نہیں کیا گیا۔ ریکو ڈک نے دکھایا ہے کہ جب کسی معدنی وسائل کو مناسب طور پر شناخت کیا جائے اور اس کے گرد درست انتظامی و مالی ڈھانچہ بنایا جائے تو کیا کچھ ممکن ہے۔ پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے نے یہ کام بہت پہلے شروع کر دیا تھا۔ ایکسپلوریشن بلاکس پیش کرتے وقت علاقے، زلزلہ جاتی اور کنوؤں کے اعداد و شمار، پہلے سے خرچ کی گئی رقم اور سرمایہ کاری کی شرائط فراہم کی جاتی ہیں۔ سرمایہ کار کو ہر چیز پسند نہ بھی آئے، لیکن وہ خطرے کا اندازہ لگا سکتا ہے۔ کان کنی کے شعبے کی قانونی اور ارضیاتی خصوصیات مختلف ہیں، تاہم منصوبے کی سطح پر معلومات فراہم کرنے کا یہی اصول یہاں بھی اختیار کیا جا سکتا ہے۔ لہٰذا آئندہ منرلز انویسٹمنٹ فورم کا مرکزی نتیجہ ایک پاکستان منرل انویسٹمنٹ پورٹ فولیو ہونا چاہیے، جس میں جان بوجھ کر محدود تعداد میں ایسے منصوبے شامل کیے جائیں جو آزادانہ تکنیکی اور تجارتی جائزے سے گزر چکے ہوں۔ صوبوں پر دباؤ ہوگا کہ وہ اپنے تمام لائسنسز اور سرکاری کمپنیوں کے تمام منصوبے فہرست میں شامل کریں، لیکن غیر آزمودہ علاقوں کی طویل فہرست کے مقابلے میں محدود تعداد میں مکمل جانچ شدہ منصوبے بین الاقوامی سرمایہ کاروں پر زیادہ اعتماد پیدا کریں گے۔ ہر منصوبے کی تفصیلات میں کم از کم یہ معلومات شامل ہونی چاہئیں منصوبے کا مقام، لائسنس ہولڈر کا نام ،مطلوبہ معدنیات، لائسنس کی باقی مدت، اب تک کیے گئے سروے اور ڈرلنگ کیا کسی تسلیم شدہ بین الاقوامی معیار کے تحت معدنی وسائل کی رپورٹ تیار ہوئی ہے یا نہیں انفراسٹرکچر، پانی، سکیورٹی اور مقامی آبادی سے متعلق مسائل اگلے مرحلے کے لیے درکار کام مطلوبہ سرمایہ کار کو پیش کی جانے والی شراکت یا مفاد یہ پورٹ فولیو صرف ایک کتاب یا بروشر نہیں ہونا چاہیے۔ ہر منصوبے کے ساتھ ایک محفوظ ڈیٹا روم موجود ہونا چاہیے جس میں ارضیاتی، تکنیکی، قانونی اور تجارتی معلومات دستیاب ہوں۔ ساتھ ہی سرمایہ کاروں کے لیے جانچ پڑتال، بولیوں اور منصوبوں کی منظوری کا واضح شیڈول بھی ہونا چاہیے، تاکہ سرمایہ کار فورم سے صرف ایک بروشر لے کر نہ جائیں بلکہ کسی حقیقی منصوبے میں شامل ہونے کا واضح طریقہ بھی ان کے پاس ہو۔ تمام منصوبے ایک ہی مرحلے پر نہیں ہوں گے اور اس حقیقت کو کھل کر بیان کرنا چاہیے۔ ایک ایسا ذخیرہ جس کے معدنی وسائل کی باقاعدہ شناخت ہوچکی ہو اور پیداوار تک پہنچنے کا واضح راستہ موجود ہو، اس منصوبے سے مختلف ہے جو ابھی صرف ایک ابتدائی ایکسپلوریشن ٹارگٹ ہے اور جس کے لیے مزید ڈرلنگ درکار ہے۔ اسی طرح دونوں منصوبے ایک ایسے علاقے سے مختلف ہیں جہاں ابھی تک کوئی قابل ذکر تحقیق نہیں ہوئی۔ ہر مرحلے کے لیے مختلف قسم کے سرمایہ کار اور مختلف تجارتی انتظامات درکار ہوں گے، اور ان منصوبوں میں ریاست کا کردار بھی مختلف ہونا چاہیے۔ حالیہ برسوں میں صوبائی مائننگ کمپنیوں نے کئی منصوبوں میں عموماً تقریباً 15 فیصد اقلیتی حصص لینے شروع کیے ہیں، جبکہ وفاقی سرکاری ادارے بھی معدنی شعبے میں داخل ہو رہے ہیں۔ معاہدے کے وقت ایسا حصہ عوامی مفاد کے تحفظ کا محتاط طریقہ محسوس ہوتا ہے، لیکن یہ لازماً غیر فعال حصہ نہیں ہوتا۔ جب کوئی منصوبہ ایکسپلوریشن سے فزیبلٹی اور پھر تعمیر کے مرحلے میں داخل ہوتا ہے تو ہر سرمایہ کار سے عموماً اس کے حصے کے مطابق اخراجات میں حصہ ڈالنے کی توقع کی جاتی ہے، اور یہ اخراجات تیزی سے بڑھتے ہیں۔ اگر کسی سرکاری کمپنی کے کئی منصوبے بیک وقت مہنگے مرحلے میں داخل ہوجائیں تو حکومت کو بڑے پیمانے پر اضافی سرمایہ فراہم کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔ ایسے معاملات بالآخر سرکاری خزانے پر بوجھ بن سکتے ہیں۔ اس لیے ہر منصوبے کے پورٹ فولیو میں یہ بھی واضح ہونا چاہیے کہ سرکاری حصص کی مالی معاونت کیسے ہوگی: کیا نجی سرمایہ کار اس حصے کو کسی مخصوص مرحلے تک فنڈ کرے گا، ریاست خود سرمایہ فراہم کرے گی، اور اگر ایسا ہوگا تو رقم کہاں سے آئے گی؟ یا نجی شراکت دار کی جانب سے فراہم کی گئی رقم کس طریقے سے واپس کی جائے گی؟ اس کے لیے تجارتی طور پر حساس اعداد و شمار عوامی کرنا ضروری نہیں۔ پورٹ فولیو میں صرف ریاست کی شرکت کی بنیادی شرائط واضح کی جاسکتی ہیں، جبکہ تفصیلی مالی معلومات سنجیدہ سرمایہ کاروں کو رازداری کے تحت ڈیٹا روم میں فراہم کی جاسکتی ہیں۔ اس سے یہ سوال بھی سامنے آتا ہے کہ کیا ہر منصوبے میں ریاست کے لیے ایک مقررہ فیصد حصص رکھنا مناسب ہے؟ ایک بڑے اور ثابت شدہ ذخیرے میں طویل مدتی ریاستی ملکیت کا جواز ہوسکتا ہے، جبکہ ایک چھوٹی کان کے لیے رائلٹی، لیز فیس اور ٹیکس کے ذریعے ریاستی آمدنی حاصل کرنا زیادہ موزوں ماڈل ہوسکتا ہے۔ دوسرے منرلز انویسٹمنٹ فورم میں اب تقریباً دو ماہ باقی ہیں۔ یہ توقع کرنا غیر حقیقی ہوگا کہ حکومت ہر ممکنہ لائسنس کو مکمل طور پر سرمایہ کاری کے قابل منصوبے میں تبدیل کردے۔ تاہم حکومت اپنے بہترین منصوبوں کی ایک مختصر فہرست ضرور پیش کرسکتی ہے، دستیاب معلومات سامنے لاسکتی ہے، مزید درکار کام کی نشاندہی کرسکتی ہے اور ڈیٹا رومز کھولنے کے لیے واضح شیڈول دے سکتی ہے۔ اگر 2023 کی سمٹ کے بعد مسلسل معدنی سرمایہ کاری کے فروغ کے باوجود اتنا بھی نہ کیا جاسکے تو مسئلہ صرف پریزنٹیشن کا نہیں ہوگا، بلکہ اس بات کا ہوگا کہ پاکستان اب بھی منصوبوں کے بجائے امکانات فروخت کر رہا ہے۔ منرلز انویسٹمنٹ فورم کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے نہیں ہونا چاہیے کہ کتنے مندوبین آئے یا کتنی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، بلکہ اس بات سے ہونا چاہیے کہ کیا سرمایہ کار اپنے ساتھ ایسے حقیقی منصوبے لے کر واپس گئے جن کا وہ عملی طور پر جائزہ لے سکیں۔ ریکو ڈک نے ثابت کیا ہے کہ جب معدنی وسائل کی درست نشاندہی ہو اور اس کے گرد مناسب ڈھانچہ تشکیل دیا جائے تو کیا کچھ ممکن ہے۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان یہ ثابت کرے کہ ریکو ڈک کے علاوہ بھی کچھ موجود ہے, مضمون نگار وکیل ہیں اور عوامی پالیسی کے موضوعات پر لکھتے ہیں۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381