https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381
Daily public Quetta/Karachi/Faisalabad

بلوچستان میں گندم کا شدید بحران: محکمہ خوراک کے گودام خالی، ذمہ دار کون؟

صوبائی وزیر خوراک دوسرے محکموں میں کرپشن کے انکشافات کر تے نظر آرہے ہیں

ڈیلی پبلک نیوز رپورٹ

بلوچستان میں گندم کا شدید بحران: محکمہ خوراک کے گودام خالی، ذمہ دار کون؟

وزیراعظم ٹاسک فورس کے تحت آبی زراعت کے فروغ میں اہم پیش رفت

کوئٹہ:

بلوچستان میں گندم کا شدید بحران پیدا ہو چکا ہے، اور صورتحال اس حد تک تشویشناک ہے کہ محکمہ خوراک کے گوداموں میں گندم کی ایک بوری تک موجود نہیں۔ صوبے میں غذائی قلت اور عوام کی بڑھتی ہوئی مشکلات کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے بروقت اقدامات نہ اٹھائے جانے پر شدید سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر خوراک نور محمد دمڑ کے مطابق حکومت نے دیگر صوبوں سے 5 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں ٹینڈر بھی پاس کر لیے گئے تھے، تاہم فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تاحال مطلوبہ فنڈز اور رقم جاری نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے گندم کی خریداری کا عمل تعطل کا شکار ہے۔

عوامی حلقوں اور سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف صوبائی وزیر خوراک دوسرے محکموں میں کرپشن کے انکشافات کر رہے ہیں، تو دوسری طرف ان کا اپنا محکمہ شدید بحران اور غفلت کی زد میں ہے. عوام نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور گندم کے بحران پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2356296066345381