فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کے دوران کہا کہ بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے عوام اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مضبوط تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم عناصر بلوچستان کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں

