
قوم جشن آزادی کو بھرپور جوش جذبے سے منائیں اور وطن عزیز کیلئے بیش بہا قربانیاں دینے والے اپنے ہیروز کی قدر کریں آج ہمیں پھر سے بحیثیت قوم بننے کی ضرورت ہیں بلوچستان کے شہداءؤں نے دشمن ملک کے سامنے سر نہیں جھکایا ہے
میر حاجی تاج محمد رئیسانی
کچھی کے ہر دلعزیز سیاسی و قبائلی شخصیت
بولان(نامہ نگار/ رئیس فرحان جمالی)
چیئرمین ضلع کونسل مٹھڑی و کچھی کی ہر دلعزیز شخصیت میر حاجی تاج محمد رئیسانی نے 78 ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وطن عزیز کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے شہداءؤں جیسے ہیرو نے پاک وطن کی تعمیر وترقی میں خلل ڈالنے والے دشمن ملک بھارت کے کارندوں کے سامنے سر نہیں جھکایا اور پیارے وطن عزیز کے لئیے شہادت قبول کی بلوچستان کا ہر پاکستانی شخص آزادی کی قدر کرنا جانتا ہے جس وجہ سے آج بلوچستان کا ہر شہری جشن یوم آزادی کو پر جوش جذبے کے ساتھ منا کر یہ ثابت کر رہے ہیں کہ وہ شہدائے بلوچستان جیسی شہادت کو قبول کریں گے لیکن دشمن ملک بھارت کے بزدل دہشت گردوں کے بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ محب وطن پاکستانی اپنی آزادی کو جوش جزبے کے ساتھ منا رہی ہے آزادی کی قدر ہر پاکستانی عوام کو ہے اس کی جشن آزادی میں جعفرآباد سے لیکر گوادر اور ژوب تک بوڑھے بچے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شرکت کرکے یہ ثابت کر رہے ہیں کہ وہ اپنے بزرگوں اور پاک فوج کی قربانیوں کو کسی طرح بھی فراموش نہیں کریں گے ہم جس آزادی کی سانس لے رہے ہیں یہ سانس ہمارے آباو اجداد اور پاک افواج کے جوانوں کی قربانیوں کا ثمر ہے پاکستان روئے زمین پر اسلام کے نام پر بننے والا واحد اسلامی ملک ہے آزادی جیسی نعمت ہمارے آباو اجداد کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے زندہ قومیں اپنے اسلاف کی بے مثال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں آزادی کی قدر و منزلت کے بارے آپ فلسطین یا کشمیر کے لوگوں سے پوچھیں جن پر صبح و شام مظالم کے پہاڑ ڈھائے جاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کو بھرپور جوش جذبے سے منائیں اور وطن عزیز کیلئے بیش بہا قربانیاں دینے والے اپنے ہیروز کی قدر کریں آج ہمیں پھر سے بحیثیت قوم بننے کی ضرورت ہیں ورنہ پاکستان بنانے کا اصل مقصد فوت ہو جائے گا نفرتوں کو ختم کرکے ہم میں سے ہر ایک کو اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہیں آزادی ایسے ہی نہیں ملی اس کیلئے ہمارے آباؤ و اجداد نے بڑی قربانیاں دی اس آزادی کی قدر کریں اور بحیثیت آزاد قوم دنیا میں نام پیدا کریں۔۔

